Open Air Roof Top Restaurant

Tehsil Plaza ,TMA Kohat Near Girls Degree College Kohat City Starting Bid 10000000
Days:Hr:Min:Sec
Max Premium Bid Recieved 10000000 / Pkr
Print Bidders
Bidder Name Bid Amount Date Time

Type Title Image/Document
News Paper Daily Mashriq
Publish Date 16-04-2021
Start Date 26-04-2021 09:00:00 AM
End Date 02-05-2021 12:00:00 PM
Duration 10 Year(s)
Advertisment Image

پہلی بار کوہاٹ کے وسط میںآپکی امنگوں کے عین مطابق دور حاضر کے تمام تر سہولیات سے آراستہ کوہاٹ شہر اورخصوصاً جنوبی اضلاع سے آنے والی فیملیز کیلئے بہترین ، باپردہ اور پر فضاماحول میں معیاری و من پسندطعام کیلئے ایک ریسٹورنٹ کا قیامOpen Air Roof Top Restaurant کے نام سےTMAکوہاٹ کے زیر انتظام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ شرائط وضوابط برائے خواہشمند حضرات بابت اوپن ائیر روف ٹا پ ریسٹورنٹ تحصیل پلازہ TMAکوہاٹ آ ن لا ئن بو لی شر وع ہو نے کی تا ریخ 26/04/2021 آ ن لا ئن بو لی کی احتتامی تا ریخ 02/05/2021 آ ن لا ئن ویب پو رٹل eproperty.lcbkp.gov.pk چیدہ چیدہ شرائط و بولی میں حصہ لینے کا طریقہ کار: 1۔ تمام خواہشمندبولی دہندگان کوبولی دینے سے قبل اوپر دئیے گئے "آن لائن ویب پورٹل پر رجسٹر ہونا ہوگا۔ 2۔ خواہشمند افراد بولی دہند ہ گا ن بولی کاعمل مکمل ہونے کے اگلے دن تما م دستاویزات یعنی بینک کا کال ڈیپا زٹ ،شناختی کارڈ کاپی،پاسپورٹ سائزتصویر TMAکوہاٹ کے دفتر جمع کرنے کا پابند ہوگاناکامی کی صورت میں آفر شدہ بولی منسوح تصور ہوگی اور بولی دہند ہ کاکال ڈیپا زٹ بحق TMA کو ہاٹ ضبط تصورہوگا۔ 3۔ کامیاب بولی دہندہ بولی کا عمل مکمل ہو نے کے بعد آفر شدہ بولی کا 50% رقم 03 دن کے اندر TMA کوہاٹ کو ادا کرنے کا پابند ہوگا۔جبکہ 50%رقم بولی کی حتمی منظوری کی اطلاع ملنے کے 15 دن کے اندر ادا کرنے کاپابند ہوگا۔ناکامی کی صورت میں کال ڈیپا زٹ / جمع شدہ رقم ضبط کیا جائے گا۔ 4۔ ریسٹو رنٹ کیلئے بولی وصول نہ ہونے کی صورت میں ٹی۔ ایم۔اے کوہاٹ کی مجاز اتھارٹی کو اختیار حاصل ہو گا کے وہ بولی منسوخ کردے اور مجاز اتھارٹی کی منظوری سے روایتی طر یقہ اوپن نیلا می کے ذریعے ریسٹو رنٹ کو نیلام کرے۔ 5۔ ر یسٹورنٹ کی لیز کی میعادصرف 10 سال (نا قا بل تو سیع) کیلئے ہوگی۔ کرایہ سالانہ پیشگی وصول کیا جائے گا۔ لیز کی معیا د قبضہ دینے کے تا ریخ سے شمار ہو گی ۔ ریسٹو رنٹ TMA کوہاٹ کی ملکیتی پر اپرٹی تحصیل پلا زہ کے(Top Floor) چھت پرمقررہ جگہ Sft 7000 پر قائم کیا گیا ہے ۔اور ریسٹورنٹ کے لئے فرنیچر کی فراہمی اور انتطام اندر معیاد30ایام لیز ہو لڈر کی ذمہ داری ہو گی۔جبکہ فرنیچر کا انتخاب و تنصیب و دیگر انتظاماتTMA کوہاٹ سے باہمی مشاورت سے طے کیا جائینگے۔ 6۔ ریسٹورنٹ کیلئے سرکاری بولی مبلغ100,00,000/- (ایک کروڑ )روپے سے شروع ہو گی جو کہ لیز ملنے کی صورت میں ناقابل واپسی ہونگے۔ کامیاب بولی دہندہ کو بو لی کی رقم اندر معیاد 15یو م TMAکوہاٹ کو دینے /جمع کا پابندہو گا۔ 7 ۔ ماہانہ کرایہ مبلغ 2,00,000/- روپے(دو لاکھ ) مقرر ہے۔جس میں سالانہ 10%کے حساب سے اضافہ کیا جائے گا۔ 8۔ خواہشمند افراد بولی میں حصہ لینے سے قبل مبلغ5,00,000/-(پانچ لاکھ )روپے کا کال ڈیپازٹ/ سیکورٹی و قومی شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ بنام TMA کوہاٹ جمع کرانے کے پابند ہونگے۔ جو کہ ٹھیکہ نہ لینے کی صورت میں واپس کیا جا ئیگا ۔ 9۔ کامیاب بولی دہندہ منظور شدہ بولی کے مطابق ایک سال کا پیشگی کرایہ 15یوم کے اندر جمع کرانے کا پابند ہو گابصورت دیگر ٹھیکہ منسوخ سمجھا جائے گا۔ 10۔ خواہشمندحضرات کے لیئے لازم ہے ۔ کہ :۱۔ پاکستانی شہریت کا حامل ہو۔۲۔ کسی وفاقی ، صوبائی یا بلدیاتی ادارے بشمول TMAکوہاٹ کا نادہندہ نہ ہو۔۳ ۔ انکم ٹیکس /سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہو۔ 11۔ لیزہو لڈر ریسٹورنٹ کے امور چلانے کا خود پابند ہو گا اور کسی بھی صورت میں کسی کو (Sublet )نہیں کرے گا۔TMAکے پاس اختیا رہو گاکہ خلاف ورزی کی صورت میں لیز منسوخ کردے اور پیشگی کرایہ ضبط کر لیا جائے گا۔ 12۔ ریسٹورنٹ کے اندر و باہر کی صفائی و ستھرائی کی ذمہ داری لیزہو لڈر کی ہو گی۔ اور حفظان صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھے گا۔ 13۔ ریسٹورنٹ میں کام کرنیوالے ملازمین باقاعدہ طور یونیفارم پہنیں گے جس کی ذمہ داری لیز ہو لڈر کی ہو گی۔ 14۔ لیز ہولڈ ر ریسٹورنٹ میں ممنوعہ/ نشہ آور اشیاءکی فروخت نہیں کرے گا۔ 15۔ لیز ہولڈ رریسٹورنٹ کی بلڈنگ/ عمارت کو کسی اور مقصد کیلئے استعمال نہیں کرے گا۔ریسٹورنٹمیں کسی قسم کی غیرسماجی، غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کی صورت میں ٹھیکہ منسوخ کیا جائے گا۔ 16۔ لیز ہولڈ ر ریسٹورنٹ میں فراہم کی جانیوالی خوراک/ اشیاءکے ریٹ/ نرخ نمایاں جگہ پرآوایزں کرنے کا پابند ہو گا۔ 17۔ لیز ہولڈ ر اپنے کاروبار کو ریسٹورنٹ کی حدود تک محدود رکھے گا۔ریسٹورنٹ کی حدود سے باہر کسی قسم کی تجارتی سرگرمی یا اسٹال لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ 18۔ لیز ہولڈ ر اپنے ساتھ ر یسٹورنٹ میں کام کرنیوالے ملازمین یعنی منیجر/ کک/ ویٹر/ ہیلپروغیرہ کے مکمل کوائف ہمراہ قومی شناختی کارڈ کی کا پیاں اور ان کی چال چلن سے متعلق مقامی پولیس اسٹیشن سے کلیئرنس سرٹیفیکیٹ ٹی۔ایم۔اے کوہاٹ کو فراہم کرنے کا پابند ہو گا۔ 19۔ یوٹیلٹی بلز مثلا بجلی، گیس، پانی وغیرہ کی ادائیگی کی ذمہ داری لیز ہولڈ ر کی ہو گی۔ او ر لیز ہولڈ ر ہر ما ہ ادا شدہ بلز کی کاپیاں TMAکو ہا ٹ کو فراہم کرنے کا پابندہوگا۔ 20۔ لیز ہولڈ رریسٹورنٹ میں اچھی کوالٹی اور معیاری خوراک و اشیاءخوردنوش فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔ اورTMO /ضلعی انتظا میہ یا اُن کی طرف سے مقررہ نمائیندہ کوکسی بھی وقت ریسٹورنٹ کا معائنہ کرنے کا اختیار ہوگا۔پہلی دفعہ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جبکہ دوسری دفعہ خلاف ورزی کی صورت میں ٹھیکہ منسوخ کر دیا جا ئیگا۔ 21۔ لیز ہولڈ ر ریسٹورنٹ میں اچھی کوالٹی کا کراکری سامان اور فرنیچرجو کہ TMAکوہاٹ سے مشاورت کے بعد طے شدہ استعمال کرنے کا پابند ہوگا۔ 22۔ لیز ہولڈ ر کسی قسم کی مقدمہ بازی میں شامل نہیں ہوگا۔ کسی بھی تنازعہ کی صورت میں معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا۔ افہام و تفہیم سے معاملات حل نہ ہونے کے صورت میں T.M.O / Administrator کو یہ اختیار حاصل ہو گا کہ وہ تنازعے کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر کرے ، جو کہ حتمی ہو گا اورا سے کسی عدالت میں چیلینج نہیں کیا جائے گا۔ 23 ۔ لیز ہولڈ ر پر لازم ہوگا کہ وہ T.M.A /ضلعی انتظا میہ کی طرف سے وقتافوقتا جاری کردہ احکامات کی پیروی کرے، خلاف ورزی کی صورت میںقانونی کاروائی کی جائیگی۔ 24۔ حکومت کی طرف سے کسی بھی قسم کے عائدہ کردہ ٹیکسز کی ادائیگی کی ذمہ داری لیز ہولڈ ر کی ہو گی۔ 25۔ لیز ہولڈ ر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کی طرف سے تعینات کردہ ملازمین / سٹاف قوائط و ضوابط کی سختی سے پابندی کریں اور وہ کسی غیر اخلاقی، غیر سماجی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں۔ ایسی کسی بھی قسم کی سرگرمی میں ملوث ہونے کی صورت میں ساری ذمہ داری لیز ہولڈ ر پر عائد ہو گی۔ 26۔ لیز کی حتمی منظوری کا اختیارTMA کوہاٹ کی مجاز اتھارٹی کے پاس ہو گا جو کہ کسی بھی بولی کو معقول وجوہات کی بنا پر منظور / نامنظور/ مسترد کرنے کے مجاز ہونگے۔ 27۔ بولی کی حتمی منظوری کے بعد کامیاب بولی دہندہ کو ٹی۔ایم۔اے کوہاٹ کے سا تھ مفصل معاہدہ تحریر کرنا ہوگا۔ 28۔ لیز ہولڈ رریسٹورنٹ فراہم کی جانیوالی اشیاءکو منظور شدہ نرخ/ ریٹ پر دینے کا پابند ہوگا۔ جس کی نظوریT.M.O/Administrator کی طرف منتخب کردہ کمیٹی کرے گی۔