Flat No.F1-L

Jinnah Plaza Second Floor Starting Bid 6250000
Days:Hr:Min:Sec
Max Premium Bid Recieved 6250000 / Pkr
Print Bidders
Bidder Name Bid Amount Date Time

Type Title Image/Document
News Paper Daily Experess
Publish Date 23-05-2025
Start Date 16-06-2025 08:00:00 AM
End Date 18-06-2025 11:59:59 PM
Duration 10 Year(s)
Advertisment Image

1) بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند پاکستانی شہریت کے حامل حضرات مجوزہ فارم دفتر TMA ایبٹ آباد سے مبلغ-/2000 روپے کے عوض درخواست فارم حاصل کر کے اس میں دوکان یا فلیٹ /دفتر کی تفصیل اور اپنے مکمل کوائف درج کر کے ہمراہ کال ڈپازٹ رسید / بینک ڈرافٹ دفتر ٹی ایم اے ایبٹ آباد میں آن لائن نیلامی سے ایک دن قبل جمع کرانا لازم ہوگا۔ چیک یا کیش ہرگز قابل قبول نہ ہو گا۔ 2) ہر دوکان یا فلیٹ / دفتر کے لئے سب سے زیادہ پگڑی اپر یمینم ( نا قابل واپسی) کی بولی دینے والے بولی دہندہ کی پیشکش کو منظوری کیلئے قبول کیا جائے گا۔ کامیاب بولی دہندہ کل زر نیلام کا ¼ حصہ بولی ختم ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر جمع کرانے کا پابند ہوگا جبکہ بقیہ ¾ حصہ منظوری کے سات ایام کے اندر جمع کرانے اور اس بابت تحریری معاہدہ کرنے کا پابند ہوگا۔ ناکامی کی صورت میں کال ڈپازٹ رسید بحق ٹی ایم اے ایبٹ آباد ضبط کر لی جائے گی۔ 3) پہلی بار کرایہ داری کی معیاد 10 سال ہوگی اور کرایہ با قاعدہ بولی کی منظوری اور دوکان یا فلیٹ / دفتر کی حوالگی سے شروع ہو گا بعد از اختتام معاہدہ کی توسیع دونوں فریقین کی باہمی رضا مندی اور نئی شرائط کے مطابق مزید معاہدہ عمل میں لایا جائے گا۔ 4) بولی میں حصہ لینے والے حضرات صرف اس دوکان یا فلیٹ / دفتر کی بولی میں حصہ لے سکتے ہیں جس کیلئے درخواست فارم ہمراہ کال ڈپازٹ رسیدیا بینک ڈرافٹ ٹی ایم اے ایبٹ آباد میں بولی سے قبل جمع شدہ ہونگے ۔ اگر بولی دہندہ ایک سے زیادہ دوکانات یا فلیٹس / دفاتر کی بولی میں حصہ لینے کا خواہش مند ہو تو ہر دوکان یا فلیٹ /دفتر کیلئے علیحدہ علیحدہ درخواست فارم اور کال ڈیپازٹ رسیدیا بینک ڈرافٹ جمع کرانے کا پابند ہو گا۔ 5) کامیاب بولی دہندہ کرایہ دار تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد کی پیشگی اجازت کے بغیر دوکان یا فلیٹ / دفتر میں کسی قسم کا ردو بدل(alteration) کرنے یا کسی قسم کی تجاوز کرنے کا مجاز نہ ہوگا دوکان یا فلیٹ / دفتر میں کسی قسم کا ردو بدل کرنے سے پہلے ٹی ایم ایبٹ آباد سےپیشگی منظوری لینی لازمی ہوگی۔ 6) ہر سال کرایہ میں %10 کے حساب سے اضافہ کیا جائیگا۔ اگر دوران معاہدہ صوبائی حکومت یا محکمہ بلدیات کی طرف سے کرایہ کی شرح میں مزید اضافہ کرنے سے متعلق یا اس ضمن میں دیگر احکامات جاری ہوئے تو کرایہ داران احکامات پر عمل درآمد کرنے کا پابند ہوگا۔ 7) اگر TMA ایبٹ آباد اور کرایہ دار کے درمیان کسی قسم کا کوئی بھی تنازعہ پیدا ہوا تو ایسی صورت میں بطور ثالث ریجنل میونسپل آفیسر ہزارہ ریجن کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ 8) کامیاب بولی دہندہ کرایہ دار کوحدو د دوکان یا فلیٹ اودفتر میں کسی قسم کے غیر قانونی، غیر اخلاقی یا غیر شرعی کا روبار کرنے کی اجازت ہرگز نہ ہوگی۔ 9) کامیاب بولی دہندہ کرایہ دارد وکان یا فلیٹ ا دفتر سے متعلق ٹی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ تمام شرائط وضوابط کا پابند ہوگا۔ 10) کامیاب بولی دہندہ کرایہ دار ہر ماہ سروس چارجز کی مد میں مبلغ 500 روپے فی دوکان اور مبلغ 1000 روپے فی فلیٹ / دفتر ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ 11) کامیاب بولی دہندہ کرایہ دار دوکان یا فلیٹ / دفتر میں آگ بجھانے والے آلات خود نصب کرنے کا پابند ہوگا۔ 12) کامیاب بولی دہندہ کرایہ دار تمام یوٹیلٹی بلز بشمول ٹیلیفون بجلی گیس اور پانی وغیرہ بذات خود ادا کرنے اور کسی بھی قسم کے نئے کنکشن کی تنصیب سے پہلے ٹی ایم اے ایبٹ آباد سے NOC حاصل کرنے کا پابند ہوگا۔ 13) بولی کی حتمی منظوری کا اختیار مجاز اتھارٹی کو حاصل ہے جو کہ معقول تکنیکی یا انتظامی وجوہات کی بناء پر کسی بھی بولی کو منظور ، نا منظوریامستر دیا بولی کے تمام عمل کو منسوخ کر سکتی ہے۔ 14) کامیاب بولی دہندہ کرایہ دار کوکسی بھی دوکان یا فلیٹ / دفتر میں کسی بھی قسم کا خطرناک کاروبار کرنے جس میں گیس سیلنڈر کا استعمال ہو یا جس سے آگ لگنے کا اندیشہ ہومثلا کباب فروش ، تندور وغیرہ کی تنصیب کرنے کی اجازت ہرگز نہ ہوگی۔ 15) کامیاب بولی دہندہ کرایہ دار پلازہ کے اندر مختص کردہ پارکنگ استعمال کرنے کی صورت میں شیڈول کے مطابق پارکنگ فیس ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ 16) کامیاب بولی دہند ہ کرایہ دار حکومت کی وضع کردہ پالیسی کے تحت انکم ٹیکس UIP ٹیکس و دیگر ٹیکسز ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ نوٹ: نیلامی سے متعلق دیگر شرائط و ضوابط اور مزید معلومات دفتری اوقات کار کے دوران ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی ریگولیشن برانچ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔