Type |
Title |
Image/Document |
News Paper |
Daily Experess |
Publish Date |
21-07-2024 |
Start Date |
12-08-2024 08:00:00 AM |
End Date |
18-08-2024 11:59:59 PM |
Duration |
10 Year(s) |
Advertisment Image |
 |
شرائط نیلام دکانات تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ
1۔ بولی میں حصہ لینے والے خواہشمند حضرات آن لائن /اوپن نیلامی فارم حاصل کر کے اس میں دکان نمبر اور اپنے مکمل قوائد درج کر کے ہمراہ زر بیعانہ مبلغ 100,000/-روپے بصورت بینک ڈرافٹ /کال ڈپازٹ قابل واپسی بمع شناختی کارڈ کاپی بنام تحصیل میونسپل آفیسر ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ بولی سے ایک روز قبل جمع کروائے گا جو کہ ناکام بولی دہندہ کو بعداز اختتام بولی واپس کیا جائے گا۔
2۔ آن لائن بولی میں حصہ لینے والے وہ حضرات جو بولی شروع ہونے سے قبل نیلامی فارم دفتر ہذا سے حاصل کر کے مبلغ -/100،000روپے بصورت بینک ڈرافٹ / کال ڈیپازٹ قابل واپسی بنام تحصیل میونسپل آفیسرتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ جمع نہیں کروائے گا اس کی آن لائن بولی قابل قبول نہیں ہو گی۔
3۔ ٹی ایم اے مانسہرہ کی طرف سے ایڈوانس رقم /پریمیم کا آغاز بمطابق اشتہار سے بولی کا آغاز کیا جائے گااور زیادہ ایڈوانس /پریمیم کی بولی دینے والے فرد /بولی دہندہ کی پیشکش کو منظوری کے لئے قبول کیا جائے گا۔ ذیادہ بولی منظور ہونے کی صورت میں کامیاب بولی دہندہ ایڈوانس /پریمیم کی کل رقم میعاد 7ایام کے اندر اند ر جمع کرنے کا پابند ہو گااور تحریری معاہدہ عمل میں لایا جائے گا۔ ناکامی کی صورت میں زر بیعانہ بحق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ ضبط کیا جائے گا ۔
4۔ دکان کے لئے مقرر شدہ ماہوار کرایہ بمطابق اشتہار وصول کیا جائے گا ۔ ماہانہ کرایہ ہر ماہ کی 5تاریخ تک ایڈوانس جمع کروانا لازمی ہو گا ۔ مسلسل تین ماہ عدم ادائیگی کی صورت میں ٹی ایم اے کو اختیار حاصل ہو گا کہ وہ معاہدہ منسوخ کر کے دکان خالی کرے اس سلسلے میں کرایہ دار کا کوئی عذر قابل قبول نہ ہو گا۔
5۔ پہلی بار معاہدہ کی معیاد 10سال ہو گی اور کرایہ دار باقاعدہ بولی کی منظوری /دکان کی حوالگی سے شروع ہوگی ۔ بعداز اختتام معاہدہ کی توسیع دونوں فریقین کی باہمی رضا مندی سے مزید 10سال کے لیئے قابل توسیع ہو گی اور شرائط کے مطابق مزید معاہدہ عمل میں لایا جائے گا ۔
6۔ حکومتی پالیسی کے مطابق کرایہ میں ہر سال 10%اضافہ کیا جائے گا ۔
7۔ ایڈوانس /پریمیم ناقابل واپسی ہوگی البتہ ٹی ایم اے کو دکان کی ضرورت بادوران معاہدہ پیش آیا تو خالی کرنے کی صورت میں ایڈوانس /پریمیم معاہدہ ختم کرنے کی مدت کے لحاظ سے طے کرنے کے بعد واپس کی جائے گی ۔
8۔ کامیاب بولی دہندہ کو اس وقت تک دکان کا چارج نہیں دیا جائے گا جب تک بولی کی باقاعدہ حتمی منظوری نہ ہواور پریمیم کی کلی رقم ادا نہ کر دی جائے۔ تمام قانونی لوازمات و تقاضے پورے ہونے کے بعد دکان کرایہ دار کے حوالے کی جائے گی اور بولی دہندہ اس کو پابند ہو گااور کسی قسم کا اعتراض نہیں کرے گا۔
9۔ بولی میں حصہ لینے والے حضرات صرف اسی دکان کی بولی میں حصہ لے سکیں گے جس کے لئے فارم پر کیا گیا ہو۔ اگر کوئی ایک سے ذیادہ دکانات میں دلچسپی رکھتا ہو اور بولی میں حصہ لینا چاہتا ہو تو ہر دکان کے لئے علیحدہ علیحدہ فارم و کال ڈیپازٹ جمع کرے گا۔
10۔ دکان مذکورہ میں کامیاب بولی دہندہ /کرایہ دار خود کاروبار کرے گا کسی دوسرے شخص پر فروخت کرنے یا کسی کو شکمی کرائے پر دینے کی اجازت نہ ہو گی البتہ منتقلی کی صورت میں کم از کم ایک لاکھ100,000/-روپے ٹرانسفر فیس ناقابل واپسی بطور منتقلی فیس ٹی ایم اے کو جمع کی جائے گی ۔ ٹی ایم اے مانسہرہ معروضی حالات کے مطابق ٹرانسفر فیس میں اضافہ کر سکتی ہے اور بولی دہندہ جمع شدہ ایڈوانس /پریمیم رقم کی واپسی کا تقاضہ نہیں کرے گا اور دکان کو قانونی طریقہ کار کے مطابق دوسرے شخص کو منتقل کی جائے گا۔ بصورت دیگر دکان کی الاٹمنٹ منسوخ کی جائے گی اگر بولی دہندہ خود مقررہ وقت سے پہلے دکان چھوڑتا ہے یا دکان چلانے میں دلچسپی نہ رکھتا ہو تو ایسی صورت میں بولی دہندہ کے جمع کردہ رقومات بحق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ ضبط کر کے معاہدہ منسوخ کیاجائے گااور قانونی طریقہ کار کے مطابق دکان کی دوبارہ نیلامی کی جائے گی ۔
11۔ بولی دہندہ / کرایہ دار تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ کی اجازت کے بغیر دکان میں کسی قسم کی ردوبدل کرنے کا مجاز نہ ہوگا۔
12۔ کامیاب بولی دہندہ /کرایہ دار تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ کو دو معزز معتبر صاحب مقامی اشخاص کی ضمانت جمع کروائے گا۔
13۔ قدرتی آفات ہڑتال اور دیگر کسی بھی صورت میں کرایہ دار کسی بھی قسم کی رعایت کا مستحق نہ ہو گا ۔
14۔ دکان کے مقرر شدہ کرائے میں کسی قسم کا ردوبدل نہ ہو گا اور کرائے میں قانونی طریقہ کار کے مطابق سالانہ 10%اضافہ ہو گا۔ اگر بدوران معاہدہ صوبائی حکومت کی طرف سے کرایہ میں مزید اضافہ یا کرائے کے متعلق دیگر احکامات جاری ہونے کی صورت میں کرایہ دار اس کا پابند ہو گا ۔
15۔ کرایہ دار حکومت کی وضع کردہ پالیسی کے مطابق انکم ٹیکس و دیگر ٹیکس ادا کرنے کا پابند ہو گا ۔
16۔ حکومت کی طرف سے متعین کردہ محکمے مثلاً محکمہ خوراک ، محکمہ لیبر ، حلال فوڈ اتھارٹی ، محکمہ داخلہ وغیرہ کے نگران معائنہ اور دیگر قوانین کے پاسداری کرے گا۔
17۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ کو بدوران معاہدہ سرکاری ضرورت کے پیش نظر خالی کرانے کا اختیار ہو گا اور باقاعدہ کرایہ دار کو عرصہ ایک ماہ قبل بذریعہ تحریری نوٹس مطلع کیا جائے گا اس سلسلہ میں کرایہ دار احکامات کا پابند ہو گا اور کسی قسم کا اعتراض نہیں کرے گا ۔
18۔ اگر فریقین کے درمیان کسی وجہ سے تنازعہ پیدا ہو جائے تو ایسی صورت میں متعلقہ ریجنل میونسپل آفیسر کا ثالثی فیصلہ حتمی ہو گا اور اس دوران کرایہ دار باقاعدہ ماہانہ کرایہ تاریخ مقررہ پر داخل فنڈ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ کرے گا۔
19۔ کرایہ دار دکان اور اردگرد صفائی کا بندوبست خود کرے گا صفائی نہ کرنے کی صورت میں معقول جرمانہ کیا جائے گا ۔
20۔ بجلی بل ، ٹیلی فون بلز ، واٹر فیس اور دیگر ادائیگیوں کا زمہ دار کرایہ دار ہو گا البتہ بجلی و گیس و دیگر یوٹیلٹی کنکشن کے لیئے TMA مانسہرہ سے NOC لینا ضروی ہو گی ۔
21۔ پلازہ یا مارکیٹ میں پارکنگ کی سہولت میسر ہونے کی صورت میں دوکاندار کو اپنی ایک گاڑی پارک کرنے کی اجازت ہو گی البتہ عوام الناس کے لیئے کارپارکنگ میں کوئی عمل دخل نہ ہو گا اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیدا کرے گا ۔
22۔ کرایہ دار کو حدود کو دوکان / پلازہ میں کسی بھی قسم کا غیر قانونی ، غیر اخلاقی ، غیر شرعی کاروبار چلانے کی اجازت نہ ہو گی ۔
23۔ کرایہ دار کو حدود دوکان / پلازہ میں ہتھ ریڑی ، چھابڑی فروش، کینٹین ، کیبن ، شوکیس ، چھپر ، سائن بورڈ وغیرہ لگانے اور دوکان کے سامنے فٹ پاتھ استعمال کرنے کی اجازت نہ ہو گی اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔
24۔ مارکیٹ / پلازہ کے تمام تر انتظامی اختیارات تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ کے پاس ہوں گے جس میں کرایہ دار کا کوئی بھی عمل دخل نہ ہوگا۔
25۔ پلازہ / دوکان میں آتشی سامان مضر صحت کاروبار / گیس سلنڈر و ویلڈنگ کی اجازت نہ ہوگی۔
26۔ کرایہ دار دکان میں کاروبار شروع کرنے سے پہلے باقاعدہ کاروبار کی نوعیت سے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ کو آگاہ کرے گا۔
27۔ دوکان کی آرائش و زیبائش کرایہ دار خود کرنے کا پابند ہو گا۔ علاوہ اذیں مرمت کی صورت میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ سے پیشگی اجازت لینے کا پابند ہو گا۔
28۔ کرایہ دار اپنے ذاتی ملازمین وشریک کاروبارکے کوائف تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ کو دینے کا پابند ہوگا۔
29۔ معاہدے کے اختتام کے وقت بولی دہندہ / کرایہ دار اسی حالت میں حوالے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ کرے گا۔ بدوران معاہدہ کسی قسم کی خرابی یا حادثہ کی صورت میں کرایہ دار اپنے خرچ پر مرمت کرے گا۔
30۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ کی طرف سے تعمیر و مرمت یا دیگر کسی صورت میں پلازہ یا دوکان کو بند کرنا پڑے تو کرایہ دار کو کسی قسم کا اعتراض نہیں ہو گا۔ البتہ ادارہ ہذا کام مقررہ وقت پر ختم ہونے کا پابند ہو گا۔
31۔ بولی دہندہ / کرایہ دار حکومت / محکمہ بلدیات / تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ کی وقتاً فوقتا احکاما ت کا پابند ہو گا۔
32. بولی دہندہ / کامیاب بولی دہندہ پلازہ / دوکان کے متعلق تمام شرائط کا پابند ہو گا ۔
33۔ زیر دستخطی / مجاز اتھارٹی کو حق حاصل ہے کہ وہ معقول وجوہات کی بنا ء پر کوئی بھی بولی مسترد کر دے ۔
34. جنرل بس سٹینڈ مانسہرہ کی بر چھت پر موجود دو عدد گرے سٹرکچر ہال جیسا ہے کی بنیاد پر نیلام کیے جائیں گے جو کہ زیر تعمیر ہیں جبکہ کامیاب بولی دہندہ کسی بھی قسم کی مجرائی کا مجاز نہ ہو گااور خرچ شدہ رقم پگڑی میں شامل تصور ہو گی جو کہ ناقابل واپسی ہو گی اوربقایا ماندہ کام اپنے اخراجات پر بمطابق ابتدائی و ضروری زیر نگرانی انجنیئرنگ برانچ ٹی ایم اے تیار کرنے کا پابند ہو گا ۔ جبکہ پگڑی /پریمیم میں کسی قسم کی رعایت کا مستحق نہ ہو گا ۔
35۔ درجہ بالا شرائط میں کسی بھی شرط کی خلاف ورزی کی صورت میں بولی دہندہ کی ایڈوانس رقومات بحق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ ضبط کر کے بولی منسوخ کی جائے گی اور دکان مذکورہ دوبارہ نیلامی کے لئے پیش کی جائے گی اور بولی دہندہ کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی کا حقدار نہ ہوگا۔
تحصیل میونسپل آفیسر چیئرمین
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ تحصیل لوکل گورنمنٹ مانسہرہ