2nd Floor (Double Flat No. 04)

Outside Parady Gate Bannu City Starting Bid 2000000
Days:Hr:Min:Sec
Maximum Bid Received Rs: 2000000:/
Print Bidders
Bidder Name Bid Amount Date Time

Type Title Image/Document
News Paper Daily Mashriq
Publish Date 14-02-2022
Start Date 21-02-2022 03:00:00 AM
End Date 25-02-2022 12:40:00 PM
Duration 10 Year(s)
Advertisment Image

) صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کی Letter No AO211/LCB/6-11/2021-Kc مورخہ 27دسمبر2021پلازہ بمقام بیرون پریٹی گیٹ میں تعمیر کردہ ٹی ایم اے مرشل پلازہ /جائیداد میں 109عدددکانات اور 19عدد فلیٹس فلور بیسمنٹ،گراونڈ فلور، فرسٹ فلور، سیکنڈ فلور درجہ ذیل شرائط پر مقررہ شدہ پریمیم (بمطابق مارکیٹ ریٹ) کے تحت نیلام E-Auction)) کرنا چاہتی ہے۔ نیلامی میں زیادہ پریمیم کی بولی دینے والے فرد /بولی دہندہ کو دکان /جائیداد یونٹ مذکورہ الاٹ کیا جائیگا۔لہذا ٹی ایم اے بنوں کے شاپنگ پلازہ کے لئے درجہ ذیل شرائط وضوابط بروئے صوبائی حکومت /لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونحواہ پشاور مرتب کئے گئے ہیں۔ شرائط وضوابط: ۔ 1۔بولی میں حصہ لینے والے خواہشمند افراد دفترٹی ایم اے سے مخصوص فارم حاصل کرکے اس میں دکان،فلیٹ نمبراور اپنے اپنے مکمل کوائف درج کرکےمبلغ5,00,000/-روپے بصورت بنک ڈرافٹ /کال ڈیپازٹ بمعہ شناختی کارڈ کاپی بنام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بنوں جمع کرائیگا جوکہ ناکام بولی دہندہ کو بعد اختتا م بولی واپس کیاجائیگا۔ البتہ کمیٹی کی سفارشات مورخہ___________اور تحصیل کونسل کی منظوری مورخہ__________سے متفق سابقہ کرایہ دارOriginal allottee فارم سے مستثنی ہونگے۔سابقہ کرایہ دار کے لئے بولی میں First right of refusalقانون کے تحت مذکورہ دکان /یونٹ کا ذکر ضروری ہوگا۔ اور اس بابت سابقہ کرایہ دار کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ مذکورہ یونٹ /دکان پر سب سے زیادہ بولی کو منظور یا مسترد کردے اور اس بابت باقاعدہ تحریری دستاویز جمع کرانے کا پابند ہوگا جبکہ منظوری کی صورت میں مذکورہ پرانا کرایہ دار کو زیادہ بولی پر 15%چھوٹ حاصل ہوگی۔ 2۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بنوں کی طرف سے مندرجہ بالا فی دکان /فی فلیٹ کی کم از کم سرکاری بولی /پریمیمکی رقم سے بولی کااغاز کیا جائیگا۔ اور زیادہ ایڈوانس /پریمیم کی کل رقم معیاد سات یوم کے اندراندر جمع کرنے کا پابند ہوگا اور تحریری معاہدہ عمل میں لائے جائیگا ناکامی کیصورت میں زر بیعانہ بحق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بنوں ضبط کیا جائیگا۔کامیاب بولی دہندہ کل زر نیلام کا 1/4حصہ بولی ختم ہونے کے 24گھنٹے کے اندر اندر ایڈوانس جمع کرانے کا پابند ہوگا۔ جبکہ بقایا 3/4حصہ منظوری کے سات یوم کے اندراندر جمع کرانے کا پابند ہوگا اور اس بابت تحریری معاہدہ دستخط کرنے کا پابند ہوگا۔ 3۔دکان کیلئے مقرر شدہ ماہوار کرایہ بیسمینٹ فلور فی دکان مبلغ8000.روپے، گراونڈ فلور فی دکان مبلغ 9000.روپے،فرسٹ فلورفی دکان مبلغ8000.روپے سیکنڈ فلور فی سنگل فلیٹ مبلغ8000.روپے اور سکنڈ فلور فی ڈبل فلیٹ مبلغ 13000.روپے بمطابق مارکیٹ ریٹ مقرر ہوگی۔ماہانہ کرایہ کی پانچ تاریح تک بطور ایڈوانس جمع کرنا ہوگا۔مسلسل تین ماہ عدم ادائیگی کیصورت میں ٹی ایم اے کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ معاہدہ منسوخ کرکے دکان خالی کریں۔اس سلسلے میں کرایہ دار کاکوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔ 4۔پہلی بار کرایہ داری کی معیاد دس (10) سال ہوگی اور کرایہ باقاعدہ بولی کی منظوری دکان،فلیٹ/جائیداد کی حوالگی سے شروع ہوگی بعد از اختتام معاہدہ اگر کرایہ دار ٹی ایم اے کی شرائط سے متفق ہو تو مزید معاہدہ عمل میں لایا جائیگا۔ 5۔ایڈوانس /پریمیم ناقابل واپسی ہوگی البتہ ٹی ایم اے کو دکان/ فلیٹ کی ضرورت بدوران معاہدہ پیش آیا تو خالی کرنے کی صورت میں ایڈوانس /پریمیم معاہدہ ختم کرنے کی مدت کے لحاظ سے طے کرنے کے بعد واپس کی جاسکتی ہے۔ 7۔کامیاب بولی دہندہ کو اُس وقت تک دکان، فلیٹ کا چارج نہیں دیا جائیگا جب تک بولی کی باقاعدہ حتمی منظوری نہ ہو ں تمام قانونی لوازمات و تقاضے پورے ہونے کے بعددکان/پونٹ /جائیداد کرایہ دار کے حوالہ کی جائے گی۔ اور کامیاب بولی دہندہ اس کا پابند ہوگا اور کسی قسم کا اعتراض نہیں کریگا۔ 8۔بولی میں حصہ لینے والے حضرات صرف اُس دکان، فلیٹ کی بولی میں حصہ لیں سکتے ہیں۔ جس کیلئے فارم پر کیا ہو۔ اگر کوئی ایک سے زیادہ دکانات/فلیٹ میں دلچسپی رکھتا ہو اوربولی میں حصہ لینا چاہتا ہو تو ہر دکان،فلیٹ کیلئے علیحدہ علیحدہ فارم بمعہ کال ڈیپازٹ جمع کریگا۔ دکان / فلیٹ مذکورہ میں کامیاب بولی دہندہ /کرایہ دار خود کاروبار کریگا کسی دوسرے شحض پر فروخت کرنے یا کسی کو شکمی کرایہ پر دینے کی اجازت نہ ہوگی البتہ منتقلی کی صورت میں ایک لاکھ روپے ناقابل واپسی بطور منتقلی فیس ٹی ایم اے کو جمع کیاجائیگا۔ ٹی ایم اے معروضی حالات کے مطابق ٹرانسفر میں اضافہ کرسکتی ہے۔ اور بولی دہندہ جمع شدہ ایڈوانس / پریمیم رقم کی واپسی کا تقاضا نہیں کریگا اور دکان /فلیٹ کو قانو نی طریقہ کار کیمطابق دوسرے شحض کو منتقل کیاجائیگا۔ بصورت دیگر دکان / فلیٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کی جائیگی اگر بولی دہندہ خود وقت مقررہ سے پہلے دکان / فلیٹ چھوڑتا ہے یا دکان چلانے میں دلچسپی نہ رکھتا ہو تو ایسی صورت میں بولی دہندہ کے جملہ جمع کردہ رقوما ت بحق ٹی ایم ایبنوں ضبط کرکے معاہد ہ منسوخ کیا جائیگا اور قانونی طریقہ کار کے مطابق دکان/ فلیٹ کا دوبارہ نیلام کیا جائیگا۔ 9۔بولی دہندہ /کرایہ دار تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بنوں اجازت کی بغیر د کان /فلیٹ میں کسی قسم کی ردوبدل کرنے کا مجاز نہ ہوگا۔ 10۔کامیاب بولی دہندہ /کرایہ دار تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بنوں کو دو معزز /معتبر،صاحب جائیداد مقامی اشخاص کی ضمانت دے گا۔ 11۔قدرتی آفات،ہڑتال کرونا اور دیگر کسی بھی صورت میں کرایہ دار کسی قسم کی رعایت کا مستحق نہ ہوگا۔ 12۔دکان کے مقرر شدہ کرایہ میں کسی قسم کاردوبدل نہ ہوگا اور کرایہ میں قانونی طریقہ کار کی مطابق ہر سال بعد 10%یا لوکل مارکیٹ ریٹ کے حساب سے اضافہ کیاجائیگا اگر بدوران معاہد ہ صوبائی حکومت /محکمہ بلدیات/ ٹی ایم اے کی طرف سے کرایہ میں مزید اضافہ یاکرایہ کے متعلق دیگر احکامات جاری ہونے کی صورت میں کرایہ دار اُس کا پابند ہوگا۔ 13۔کرایہ دار حکومت کے وضع کردہ پالیسی کے تحت انکم ٹیکس و دیگر ٹیکس ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ 14۔حکومت کی طرف سے متعین کردہ محکمے مثلا محکمہ خوراک، محکمہ لیبر، حلال فوڈ اتھار ٹی و محکمہ داخلہ وغیرہ کے نگران معائنہ اور دیگر قوانین کی پاسداری کرے گا۔ 15۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بنوں کو بدوران معاہدہ سرکاری ضرورت کے پیش نظر دکان /فلیٹخالی کرنے کااختیار ہوگا اور باقاعدہ کرایہ دار کو عرصہ ایک ماہ قبل بذریعہ تحریری نوٹس مطلع کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں کرایہ دار ہدایت کا پابند ہوگا اور کسی قسم کا اعتراض نہیں کریگا۔ 16۔اگر فریقین کے درمیان کسی وجہ سے تنازغہ پیداہو جائے تو ایسی صورت میں متعلقہ ریجنل میونسپل افیسر کا ثالثی فیصلہ حتمی ہوگا اور اس دوران کرایہ دار باقاعدہ ماہانہ کرایہ تاریخ مقررہ پر داخل فنڈ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بنوں کرے گا۔ 17۔کرایہ دار دکان /فیلٹ اور اردگرد صفائی کا بندوبست خود کریگا صفائی نہ رکھنے کیصورت میں معقول جرمانہ کیا جائیگا۔ 18۔بولی دہندہ /کرایہ دار سیکورٹی اور چوکیداری کے انتظامات اپنے خرچ پر کریگا۔ 19۔بجلی بلز، ٹیلی فون بلز، واٹر فیس اور دیگرادائیگیوں کا ذمہ دار کرایہ دار ہوگا البتہ بجلی، گیس و دیگر یوٹیلیٹی کنکشن کیلئے درخواست سے قبل متعلقہ ٹی ایم اے سے NOCلینا ضروری ہے۔ 20۔اگر پلازہ یا مارکیٹ میں پارکنگ کی سہولت میسر ہو تو کرایہ دار /دکاندار کو اپنے ایک گاڑی پارک کرنے کی اجازت ہوگی البتہ عوام الناس کیلئے کار پارکنگ میں کوئی عمل دخل نہ ہوگااور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیداکریگا بصورت دیگر جرم تصور ہوگا۔ 21۔کرایہ دار کو حدوات دکان /فلیٹ/پلازہ کے حدود میں کسی قسم کے غیر قانونی، غیر اخلاقی، غیر شرعی کاروبار چلانے کے ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ 22۔کرایہ دار کو حدود دکان /پلازہ میں کسی قسم کے ہتھ ریڑی، چھابڑی فروش، کینٹین، کیبن، شوکیس،چھپر،سائن بورڈ اور دکان کے سامنے فٹ پاتھ کو استعمال کرنے کی اجازت نہ ہوگی 23۔مارکیٹ /پلازہ کے تمام انتظامی اختیارات تحصیل میونسپل ایڈمنسٹرین بنوں کے پاس ہونگے جس میں کرایہ دار کا کوئی عمل نہ ہوگا۔ 24۔پلازہ /دکان میں آتشی سامان، مضر کاروبار گیس سلنڈر، ویلڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ 25۔کسی بھی کمرشل بینک،دفتر، کمپنی اور کسی بھی قسم کی قومی یا بین الاقوامی فرنچائز کی طرف سے اظہار دلچسپی کی صورت میں متعلقہ ٹی ایم اے بنوں باہمی گفت و شنید کے ذریعے کرایہ، ایڈوانس و دیگر شرائط و ضوابط طے کرینگے جس کی حتمی منظوری بعد از سفارشات متعلقہ RMOایک مہینے کے اندراندر LCBسے لی جائیگی۔ 26۔کرایہ دار دکان /جائیداد میں کاروبار شروع کرنے سے پہلے باقاعدہ کاروبار کے نوعیت سے ٹی ایم اے کو تحریر ی طور پر اگاہ کریگا۔اورٹی ایم اے سے اجازت لے گا۔ 27۔دکان کی آرائش و زیبائش کرایہ دار خو د کرنے کا پابند ہوگا۔اور دیوار /پردہ تعمیر اور شٹر لگانا کرایہ دار کے ذمہ ہوگا۔علاوہ ازیں مرمت کی صورت میں ٹی ایم اے بنو ں سے پیشگی اجازات لینی ہوگی اور بصورت دیگر یہ عمل غیر قانونی تصور ہوگا۔ 28۔کرایہ دار اپنے ذاتی ملازمین کی جملہ کوائف ٹی ایم اے کو فراہم کرنے کا پابند ہوگا جوکہ پولیس سے تصدیق شدہ ہوں گے۔ 29۔معاہدہ کے اختتام کے وقت بولی دہندہ /کرایہ دار دکان اسی حالت میں حوالہ کریگا۔بدوران معاہدہ کسی قسم کی خرابی، حادثہ کی صورت میں بولی دہندہ /کرایہ دار اپنے خرچ پر مرمت کریگا۔ 30۔تعمیر، مرمت یا دیگر کسی صورت میں پلازہ یا دکان کو بند کرنا پڑے تو کرایہ دار کسی قسم کا اعتراض نہیں کریگا۔ 31۔بولی دہندہ /کرایہ دار حکومت /محکمہ بلدیات،تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بنوں کے وقتا فوقتا احکامات کا پابند ہوگا۔ 32۔پلاز ہ یا دکان /یو نٹ کے سلسلے میں حکومت کی طرف جو بھی ہدایت موصول ہو تو بولی دہندہ/کامیاب بولی دہندہ اسکا پابندہوگا۔ 33۔بولی دہندہ /کامیاب بولی دہندہ پلازہ، دکان، دکانات کے متعلق تما شرائط کا پابند ہوگا۔ 34۔زیر دستخطی /مجاز اتھارٹی کو حق حاصل ہے کہ وہ معقول وجوہات کے بناء پر کوئی بھی بولی مسترد کردے۔ 35۔درجہ بالا شرائط میں کسی بھی شرط کے خلاف ورزی کی صورت میں بولی دہندہ کے ایڈوانس رقومات بحق ٹی ایم اے بنوں ضبط کرکے بولی منسوخ کی جائیگی اور دکان، فلیٹ/جائیداد دوبارہ نیلام کی جائےگی اور بولی دہندہ کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی کا حقددارنہ ہوگا دوبارہ نیلام کی ۔