Shop No.11

Ground Floor, Abasyn Plaza TMA Kohat Starting Bid 25000
Days:Hr:Min:Sec
Maximum Bid Received Rs: 25000:/
Print Bidders
Bidder Name Bid Amount Date Time

Type Title Image/Document
News Paper Daily Mashriq
Publish Date 26-01-2022
Start Date 14-02-2022 09:00:00 AM
End Date 20-02-2022 12:00:00 PM
Duration 10 Year(s)
Advertisment Image

شرائط و ضوابط برائے نیلامی جائیداد 2021 چیدہ چیدہ شرائط و ضوابط برائے نیلام دکانات/فلیٹس اباسین پلا زہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کوہاٹ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کوہاٹ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی منظوری سے بمقام بھو سہ منڈی نز د سول کلب کو ہا ٹ شہر میں تعمیر کر دہ اباسین پلازہ ٹی ایم اے کو درج ذیل شرائط پر مقرر شدہ پریمیم (بمطابق ماکیٹ ریٹ ) کے تحت نیلام کرنا چاہتی ہے ۔ نیلامی میں ذیادہ پریمیم کی بولی دینے والے فرد / بولی دہندہ کو دکانات/فلیٹس / جائیداد الاٹ کیا جائیگا۔ 1۔ بولی میں حصہ لینے والے خواہشمند افراد دفتر ٹی ایم اے آفس سے آن لائن فارم حاصل کر کے اس میں دکان / یونٹ نمبر اور اپنے مکمل کوائف درج کر کے ہمراہ مندر جہ ذیل حسا ب سے زربیعانہ بصورت بینک ڈرافٹ / کال ڈیپازٹ بمعہ شناختی کارڈ کاپی بنام تحصیل میونسپل آفیسر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کوہاٹ جمع کرے گا۔ جو کہ ناکام بولی دہند کو بعد از اختتام بولی واپس کیا جائیگا۔ فلور ماہانہ کرایہ فی دکان/فلیٹ کا ل ڈیپا زٹ گراؤنڈ فلور(دکا نا ت ) 60 P/Sft رو پے -/300000فی دکان فرسٹ فلور( دکا نا ت ) 50 P/Sftرو پے -/250000فی دکان سیکنڈ فلور ( فلیٹس) 40 P/Sft رو پے -/200000فی فلیٹ 2۔ ٹی ایم اے کوہاٹ کی طرف سے ایڈوانس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔روپے سے بولی کا آغاز کیا جائیگا۔ اور ذیادہ ایڈوانس / پریمیم کی بولی دینے والے فرد/ بولی دہند کی پیشکش کو منظوری کیلئے قبول کیا جائیگا۔ پابند ہوگا اور تحریری معاہدہ عمل میں لائے جائیگا ناکامی کی صورت میں زربیعانہ بحق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ضبط کیا جائیگا۔ کامیاب بولی دہند ہ کل زرنیلام کا 4/1حصہ بولی ختم ہونے کے 24 گھنٹے کے اندراندر ایڈوانس جمع کرنے کا پابند ہوگا جبکہ بقایا 4/3حصہ منظوری کے سات یوم کے اندر اندر جمع کرانے کا پابند اور اس بابت تحریری معاہدہ دستخط کرنے کا پابند ہوگا۔ 3۔ دکان کے لئے مقرر شہد ماہوار کرایہ مبلغ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ روپے فی مربع فٹ بمطابق مارکیٹ ریٹ مقرر ہوگی۔ ماہانہ کرایہ ہر ماہ کی پانچ تاریخ تک بطور ایڈوانس جمع کرنا لازمی ہوگا۔ مسلسل تین ماہ عدم ادائیگی کی صورت میں ٹی ایم اے کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ معاہدہ منسوخ کر کے دکان خالی کریں ۔ اس سلسلے میں کرایہ دار کا کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔ 4۔ پہلی بار کرایہ داری کی معیاد دس10سال ہوگی او ر کرایہ باقاعدہ بولی کی منظوری / دکان کی حوالگی سے شروع ہو گی بعد از اختتام معاہدہ کی توسیع دونوں فریقین کی باہمی رضامندی اور شرائط کے مطابق مذید معاہد ہ عمل میں لایا جائیگا۔ 5۔ ایڈوانس / پریمیم نا قابل واپسی ہوگی البتہ ٹی ایم اے کو دکان کی ضورت بدوران معاہدہ پیش آیا تو خالی کرنے کی صور ت میں ایڈوانس / پریمیم معاہدہ ختم کرنے کی مدت کے لحاظ سے طے کرنے کے بعد واپس کی جاسکتی ہے۔ 6۔ کامیاب بلی دہند ہ کو اُس وقت تک دکان کا چارج نہیں دیا جائیگا جب تک بولی کی باقادہ حتمی منظوری نہ ہو تو تمام قانونی لوازمات وتقاضے پورے ہونے کے بعد دکان / یونٹ کرایہ دار کے حوالہ کیا جائیگا۔ اور کامیاب بولی دہند اس کا پابند ہو گا۔ اور کسی قسم کا اعتراض نہیں کرے گا۔ 7۔ بولی میں حصہ لینے والے حضرات صرف اُس دکان کی بولی میں حصلہ لیں سکتے ہیں جس کے لئے فارم پرُ کیا گیا ہو ۔ اگر کوئی ایک سے ذیادہ دکانات میں دلچسپی رکھتا ہو اور بولی میں حصہ لینا چاہتا ہو تو ہر دکان کے لئے علیحدہ علیحدہ فارم و کال ڈپازٹ جمع کروائیگا۔ 8۔ دکان مذکورہ میں کامیاب بولی دہند/ کرایہ دار خود کاروبار کرے گا کسی دوسرے شخص پر فروخت کرنے یا کسی کو شکمی کرایہ پر دینے کی اجازت نہ ہو گی البتہ منتقلی کی صورت میں کم از کم ایک لاکھ روپے ٹرانسفر فیس ناقابل واپسی بطور منتقلی فیس ٹی ایم اے کو جمع کی جائیگی۔ ٹی ایم اے معروضی حالات کے مطابق ٹرانسفر فیس میں اضافہ کر سکتی ہے اور بولی دہند جمع شدہ ایڈوانس / پریمیم رقم کی واپسی کا تقاضا نہیں کریگا اور دکان کو قانونی طریقہ کار کے مطابق دوسرے شخص کو منتقل کیا جائے گا۔ بصورت دیگر دکان کی الاٹمنٹ منسوخ کی جائیگی اگر بولی دہند ہ خود وقت مقررہ سے پہلے دکان چھوڑتا ہے یا دکان چلانے میں دلچسپی نہ رکھتان ہو تو ایسی صورت میں بولی دہند کے جملہ جمع کردہ رقومات بحق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کوہاٹ ضبط کر کے معاہدہ منسوخ کیا جائیگا اور قانونی طریقہ کار کے مطابق دکان کا دوبارہ نیلام کیا جائیگا۔ 9۔ بولی دہندہ / کرایہ دار تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کوہاٹ کی اجازت کی بغیر دکان میں کسی قسم کی ردوبدل کرنے کا مجاز نہ ہوگا۔ 10۔ کامیاب بولی دہندہ / کرایہ دار تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کوہاٹ کو دو معزز ، معتبر ، صاحب جائیداد مقامی اشخاص کی ضمانت جمع کروائے گا۔ 11۔ قدرتی آفات ہڑتال اور دیگر کسی بھی صورت میں کرایہ دار کسی قسم کی رعایت کا مستحق نہ ہوگا۔ 12۔ دُکان کے مقرر شدہ کرایہ میں کسی قسم کا ردوبدل نہ ہوگا اور کرایہ میں قانونی طریقہ کار کے مطابق سالانہ ٪10 یا لوکل مارکیٹ ریٹ کے حساب سے اضافہ کیا جائیگا اگر بدوران معاہدہ صوبائی حکومت / محکمہ بلدیات کی طرف سے کرایہ میں مذید اضافہ یا کرایہ کے متعلق دیگر احکامات جاری ہونے کی صورت میں کرایہ دار اُس کا پابند ہوگا۔ 13۔ کرایہ دار حکومت کی وضع کردہ پالیسی کے تحت انکم ٹیکس و دیگر ٹیکس ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ 14۔ حکومت کی طرف سے متعین کردہ محکمے مثلاً محکمہ خوراک، محکمہ لیبر ، حلال فوڈ اتھارٹیو محکمہ داخلہ وغیرہ کے نگران معائنہ اور دیگر قوانین کی پاسداری کرے گا۔ 15۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کوہاٹ کو بدوران معاہدہ سرکاری ضرورت کے پیش نظر دکان/یونٹ خالی کرانے کا اختیار ہو گا۔ اور باقاعدہ کرایہ دار کو عرصہ ایک ماہ قبل بذریعہ تحریری نوٹس مطلع کیا جائیگا۔اس سلسلے میں کرایہ دار احکامات کا پابند ہوگا۔ اور کسی قسم کا اعتراض نہیں کرے گا۔ 16۔ اگر فریقین کے درمیان کسی وجہ سے تنازعہ پیدا ہو جائے تو ایسی صورت میں متعلقہ ریجنل میونسپل آفیسر کا ثالثی فیصلہ حتمی ہوگا اور اس دوران کرایہ دار باقاعدہ ماہانہ کرایہ تاریخ مقررہ پر داخل فنڈ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کوہاٹ کرے گا۔ 17۔ کرایہ دار دکان اور ارد گرد صفائی کا بندوبست خود کریگا صفائی نہ رکھنے کی صورت میں معقول جرمانہ کیا جائیگا۔ 18۔ بولی دہندہ/ کرایہ دار دکان اور اردگرد صفائی کا بندوبست خود کریگا صفائی نہ رکھنے کی صورت میں میں معقول جرمانہ کیا جائیگا۔ 19۔ بجلی بلز، ٹیلی فون بلز، واٹر فیس اور دیگر ادائیگیوں کا ذمہ دار کرایہ دار ہوگا البتہ بجلی ، گیس و دیگر یوٹیلیٹی کنکشن کے لئے درخواست سے قبل متعلقہ ٹی ایم اے سے (این ۔او۔ سی ) لینا ضروری ہوگا۔ 20۔ اگر پلازہ یا مارکیٹ میں پارکنگ کی سہولت میسر ہو تو کرایہ دار / دکاندار کو اپنے ایک گاڑی پارک کرنے کی اجازر ہوگی البتہ عوام الناس کے لئے کار پارکنگ میں کوئی عمل دخل نہ ہوگا اور نہ اہی اس سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیدا کرے گا بصورت دیگر جُرم تصور ہوگا۔ 21۔ کرایہ دار کو حد ود دکان / پلازہ میں کسی قسم کے غیر قانونی ، غیر اخلاقی ، غیر شرعی کار وبار چلانے کے ہر گز اجازت نہ ہو گی۔ 22۔ کرایہ دار کو حدود دکان /پلازہ میں کسی قسم کے ہتھ ریڑی، چھابڑی فروش ، کینٹین ،کبین ، شوکیس ، چھپر ، سائن بورڈ وغیرہ نے اور دکان کے سامنے فٹ پاتھ کو استعمال کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔ 23۔ مارکیٹ /پلازہ کے تمام انتظامی اختیارات تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کوہاٹ کے پاس ہوں گے جس میں کرایہ دار کا کوئی عمل دخل نہ ہو گا۔ 24۔ پلازہ/ دُکان میں آتشی سامان، مضر کاروبار، گیس سلنڈر ، ویلڈنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔ 25۔ کسی بھی کمرشل بینک ، دفتر، کمپنی اور کسی بھی قسم کی قومی یا بین الاقوامی فرنچائز کی طرف سے اظہار دلچسپی کی صورت میں متعلقہ ٹی ایم اے باہمی گفت وشنید کے ذریعے کرایہ ، ایڈوانس و دیگر شرائط وضوابط طے کریں گے جس کی حتمی منظوری بعد از سفارشات متعلقہ (آر ۔ ایم ۔ او) ایک مہینے کے اندر اندر (ایل ۔ سی ۔ بی ) سے لی جائے گی۔ 26۔ کرایہ دار دکان میں کاروبار شروع کرنے سے پہلے باقاعدہ کاروبار کے نوعیت سے ٹی ایم اے کو تحریری طورآہ کریگا۔ 27۔ دکان کی آرائش و زیبائش کرایہ دار خود کرنے پابند ہوگا۔ اور دیوار/ پردہ تعمیر اور شٹر لگانا کرایہ دار کے ذمہ ہوگا۔ علاوہ ازیں مرمت کی صورت میں متعلقہ ٹی ایم اے سے پیشگی اجازت لینی ہوگی اور بصورت دیگر یہ عمل غیر قانونی تصور ہوگا۔ 28۔ کرایہ دار اپنے ذاتی ملازمین کے جملہ کوائف ٹی ایم اے کوفراہم کرنے کا پابند ہو گا جوکہ پولیس سے تصدیق ہوں گے۔ 29۔ معاہدہ کے اختتام کے وقت بولی دہندہ/ کرایہ دار دکان اُسی حالت میں حوالہ کریے گا۔ بدوران معاہدہ قسم کی خرابی ، حادثہ کی صورت میں بولی دہندہ / کرایہ دار اپنے خرچ پر مرمت کرے گا۔ 30۔ ٹی ایم اے کی طرف سے تعمیر/ مرمت یا دیگر کسی صورت میں پلازہ یا دکان کو بند کرنا پڑے تو کرایہ دار کسی قسم کا اعتراض نہیں کرے گا ۔ 31۔ بولی دہندہ/ کرایہ درا، حکومت / محکمہ بلدیات، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کوہاٹ کے وقتاًفوقتاً احکامات کا پابند ہوگا۔ 32۔ پلا زہ دکان کے سلسےمیں حکومت کے طرف سے جو بھی ہدا یا ت مو صول ہو ں تو بو لی دہند ہ اسکا پا بند ہو گا ۔ 33۔ بو لی دہند ہ /کا میا ب بو لی دہندہ دکا نات سے متعلق تمام شرا ئط کا پا بند ہو گا۔مجاز اتاا رٹی کو حق حا صل ہے کہ وہ معقو ل وجو ہا ت کے بنا ء پر کو ئی بھی بو لی مسترد کر دے ۔ 34۔ درج با لا شرا ئط میں کسی بھی شرط کے خلا ف ورزی کی صورت مںس بو لی دہندہ کی ایڈ وا نس رقو ما ت بحق ٹی ایم اے کوہا ٹ ضبط کر کے بولی منسو خ کی جا ئیگی اور دکان کو دو با رہ نیلا می کے لیئے پیش کیا جا ئیگا ۔اور بو لی دہندہ کسی قسم کی قا نو نی چار جو ئی کا حق دار نہ ہو گا ۔