Cabin No.104

Old Jail Road Kohat City, TMA Kohat Starting Bid 15000
Days:Hr:Min:Sec
Maximum Bid Received Rs: 15000:/
Print Bidders
Bidder Name Bid Amount Date Time

Type Title Image/Document
News Paper Daily Aaj
Publish Date 07-03-2024
Start Date 18-03-2024 09:00:00 AM
End Date 24-03-2024 11:59:00 PM
Duration 10 Year(s)
Advertisment Image

چیدہ چیدہ شرائط و ضوابط: 1۔ کیبن/ سٹال کی اراضی TMA کوہاٹ کی ملکیت ہے اور بو لی /الاٹمنٹ کے عمل میں صرف پا کستا نی شہریت کے حامل وہ افراد حصہ لے سکتے ہیں۔ جو کے 18 سال یا اس سے زائد عمر کے حامل ہوں اور جن کے پاس کمپیوٹر ائز ڈ قومی شنا ختی کارڈ موجود ہو۔ 2۔ کیبن/ سٹال کو صرف ماہانہ کرایہ کی بنیاد پرآن لا ئن / کھلی نیلامی کے ذریعے الاٹ کیا جائے گا۔ 3۔ تمام خواہشمندافراد / بولی دہندگان بولی کی مقررہ تاریخ سے ایک دن قبل ٹی۔ایم۔اے کی جانب سے مرتب کردہ درخواست فارم برائے کیبنالاٹمنٹ جمع کرانے کے پابند ہونگے۔ 4 ۔ درخواست فارم کی قیمت مبلغ/- 20 روپے ہو گی۔ درخواست فارم میں درج کردہ معلومات کو حتمی تصور کیا جائے گا۔ اور درخواست گزار کو صرف اسیکاروبار کی اجازت ہو گی جس کا ذکر درخواست فارم میں موجود ہو۔ 5۔ تمام خواہشمندافراد / بولی دہندگان درخواست فارم کے ساتھ اپنے نا م سے مبلغ 100,000/-روپے کا زر بیعا نہ بشکل کال ڈیپا زٹ /بینک ڈرافٹ بنا م تحصیلمیو نسپل آ فیسر TMAکو ہا ٹ جمع کر انے کے پا بند ہو نگے۔ جو کہ پہلے نمبر پر آ نے والے بو لی دہندہ کے علا وہ با قی تما م بو لی دہندگا ن کو بو لی کا عمل مکمل ہو نے کے بعد بغیر کسی سود کے واپس کر دیا جا ئیگا ۔ 6۔ TMAکو ہا ٹ کے نا دہندہ افرا د نیلا می /الا ٹمنٹ کے عمل میںحصہ لینے کے مجا ز نہ ہو نگے ۔اگر نیلا می /الا ٹمنٹ کے عمل کے دورا ن یا بعد میں نا دہندہ ہو نے کا پتہ چلا تو ایسے افرا د کے حق میں بو لی/ الاٹمنٹ منسو خ تصو ر ہو گی ۔اور جمع شدہ رقم /بینک ڈرافٹ بحق TMAکو ہا ٹ ضبط تصور ہو گا ۔ 7۔ کیبن /سٹا ل کی الا ٹمنٹ /نیلا می ماہو ار کرا یہ کی بنیا د پر کی جا ئے گی ۔ کیبن کیلئے سرکاری بولی / محفو ظ شدہ بو لی مبلغ-/15000روپے(ماہانہ) سے شروع ہو گی۔ سالا نہ کر ایہ میں 10فیصد کا اضا فہ ہو گا ۔کا میا ب بو لی دہندہ سے دو سال کا ایڈ وانس کرا یہ وصول کیا جا ئے گا ۔جو کہ ایک سا ل ایڈ وانس کر ایہ میں ضم ہو گا اور بقا یا ایک سال کا کر ایہ بطو ر سیکو رٹی ہو گا۔اور 07 یو م کے اندر تمام رقم جمع کر وانا ہو گی ۔ 8۔ کیبن /سٹا ل ہو لڈر TMA کو ہا ٹ کو ہر ما ہ کی 05تاریخ تک کر ایہ ایڈ وا نس ادا کرنے کا پا بند ہو گا ۔ مسلسل دو مہنیے تک کرایہ ادا نہ کرنے کی صورت میںبغیر کسی نوٹس کے کیبن/ سٹال کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی جائے گی۔ اور جمع شدہ زربیعانہ/ سیکورٹی ضبط کی جائے گی۔ 09۔ خاندان میں صرف ایک فرد نیلا می کے عمل میں حصہ لے سکتا ہے اور خا ند ان میں صر ف ایک ہی فر د کو کیبن الاٹ کیا جائے گا۔ غلط بیانی کی صورت میں کیبن کی الاٹمنٹ منسوخ کی جائے گی اور جمع شدہ زربیعانہ/ سیکورٹی ضبط کی جائے گی۔ اس سلسلے میں بولی دہندہ کو فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ پیش کرنا ہو گا۔ 10۔ کامیا ب بو لی دہندہ سٹال /کیبن کے مو جو دہ ڈھا نچے میں کو ئی تبدیلی نہیں کر ے گا ۔اور سٹا ل /کیبن کو روزانہ کی بنیاد پرصا ف رکھنے کا پا بندہو گا ۔ 11۔ کامیاب بو لی دہندہ /سٹا ل ہو لڈر کیبن کو (Sub-let)نہیں کر ے گا ۔خلا ف ورزی کی صو رت میں الا ٹمنٹ منسو خ اور قبضہ محکمہ واپس لینے کا مجا ز ہو گا 12۔ کامیاب بولی دہندہ کیبن آگ یا کسی اور صورت میں سٹالز/کیبن کو پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دار ہو گا۔ اور ضروری مرمت خود کرے گا ۔ 13۔ کامیاب بولی دہندہ ہر سال اپنے خرچے پر کیبن کے مرمت و رنگ و روغن کا ذمہ دار ہو گا۔ 14۔ کامیاب بولی دہندہ اپنے خرچ پر پانی، بجلی، گیس, سیکورٹی وغیرہ کا انتظام کرے گا ۔ 15۔ بولی کی حتمی منظوری مجاز اتھارٹی کی منظوری سے مشروط ہوگی جسکو معقو ل وجہ کی بنا ءپرتمام یا کسی بھی ایک بو لی کو منظور/نا منظو ر /منسو خ کرنے کا اختیار حا صل ہو گا اور اس سلسلے میں مجا ز اتھا رٹی کافیصلہ حتمی ہو گا ۔او ر اسے کسی بھی فورم پر چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔ (Page 01 of 02) 16۔ کا میا ب بو لی دہند ہ کوالا ٹمنٹ کے بعد اور قبل از قبضہ مجا ز اتھا رٹی کی منظو ری سے TMAکو ہا ٹ کے سا تھ مفصل کرایہ نامہ/ ا قرا ر نا مہ تحر یر کر ناہوگا۔جس کے بعد ہی کیبن کا قبضہ دیا جا ےئگا ۔ 17۔ کامیا ب بو لی دہندہ /سٹال ہو لڈر کو سستا با زار میں صر ف درج ذیل کا رو با ر /اشیا ءکی خریدو فر وخت کی اجا زت ہو گی ۔اور ان اشیا ءکے علا وہ کسی بھی قسم کی خریدو فروخت کی ہر گز اجا زت نہ ہو گی ۔ (i) سبزی /فر وٹ (ii) کر یا نہ اشیا ء (iii) گو شت /مر غی (iv) کپڑ ا ،جو تے ،جنرل سٹور ،بر تن وغیرہ (v) پر انی /لنڈا اشیائ 18۔ کا میا ب بو لی دہندہ /سٹا ل ہو لڈ ر TMAکو ہا ٹ کی تما م شر ائط /با ئی لا ز تسلیم کر نے کے پا بند ہو نگے ۔ 19۔ سستا با زار میں کسی قسم کی غیر قا نو نی و ممنو ع اشیا ءکی نما ئش /خریدو فر وخت کی ہر گز اجا زت نہ ہو گی ۔ 20۔ کسی قسم کی بد اخلا قی ،نر خ نا مہ کی خلا ف ورزی یا کسی بھی متبا دل اشیا ءوغیرہ کی خریدو فروخت جرم تصو ر ہو گا ۔اس صو رت میں پہلے نو ٹس جا ری کیا جائےگا اور دہر انے کی صو رت میں بغیر اطلا ع دیے الا ٹمنٹ منسو خ کر دی جائےگی ۔ 21۔ سٹا ل /کیبن ہو لڈر اور TMAحکا م کے درمیان کسی بھی تنا زعہ کی صو رت میں حتمی RMO/ ڈپٹی کمشنرکو ہا ٹ کر یں گے جو کہ حتمی اور دونو ں فریقین کیلئے قا بل قبو ل ہو گا۔اور کسی بھی عدالتی فورم پر چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔ 22۔ کامیا ب بو لی دہندہ /سٹا ل ہو لڈر کو کیبن کے سا منے /ارد گر د کسی بھی قسم کی عارضی /پختہ تجا وزات قا ئم نہیں کر ے گا ۔خلا ف ورزی پر جرما نہ عا ئد کیا جائیگا او دہرانے پر الا ٹمنٹ منسو خ کی جا ئیگی ۔ 23۔ کیبن /سٹال ہو لڈر کو شق نمبر 17میں مو جو د اشیا ءکے علا وہ کسی اور قسم کی اشیا ءکی خرید وفر و خت نہیں کرے گا اور دی گئی اشیا ءکی خریدوفروخت کیلئے TMAسے کا رو با ری لا ئسنس حا صل کرنے کا پابند رہےگا ۔ 24۔ اگر TMAمذکو رہ جگہ کسی اور مقصد کیلئے استعما ل کرنا چا ہے۔تو 15دن کے نو ٹس پر بغیر وجہ بتا ئے سستا با زار کو خا لی کیا جا ئے گا اور TMAکو ئی دوسری متبا دل جگہ دینے کی پابند نہیں ہو گی ۔اور کیبن / سٹال ہو لڈرکسی بھی عدالت میں جانے کا مجا ز نہیں ہو گا۔ 25۔ سرکا ری نر خ نامے کی پا بندی کی جا ئے گی ورنہ 03گنا جرما نہ کیا جا ئیگا ۔ 26۔ کو ئی بھی پا رٹی TMA/MCکے فیصلے کے خلا ف سول مقدمات دائر کرنے کی مجا ز نہ ہو گی۔ 27۔ کسی بھی غیر قا نو نی اور آتشگیر مواد کی نمائش اور فرو خت نہیں کی جا ئیگی ۔ 28۔ TMAکو ہا ٹ کسی بھی کیبن کو 03دن کے نو ٹس پر بغیر وجہ بتا ئے خا لی کر اسکے گی اور سٹال ہو لڈ ر بغیر کسی عذر کے کیبن خالی کرے گا۔ 29۔ اگر کو ئی شخص کسی دوسرے کیلئے نیلا می کے عمل میں حصہ لے گا تو وہ اس کی طر ف سے مختیا ر نامہ /اتھا رٹی لیٹر مہیاکر یگا ۔ 30۔ بو لی/الا ٹمنٹ کی حتمی منظو ری مجا ز حکا م/تحصیل کونسل کو ہا ٹ دے گی جو بو لی کے تمام عمل یا کسی بھی ایک بو لی کو معقو ل وجو ہا ت کے بنا ءپر منظو ر /نا منظور /مسترد/منسو خ کرنے کے مجا ز ہوں گے ۔ 31۔ کیبن /سٹال ہو لڈر TMAو صوبا ئی حکو مت کی طر ف سے وقتا َ فوقتا َ جا ری شدہ احکاما ت کی پا بند ی کر ے گا اور تما م شر ائط و ضو ابط پر عمل کر نےکا پابند ہو گا اور کسی بھی حکم /شر ط کو عدا لت میں چیلنج نہیں کر ے گا ۔ 32 ۔ کیبن الاٹی/ سٹال ہولڈر پر لازم ہو گا کہ وہ کیبن/ سٹال کو کاروبار کیلئے ہفتہ میں 07 دن کھلا رکھنے کا پابند ہو گا۔ کیبن کی بندش کی صورت میں پیشگی اجازت لازمی ہو گی۔ اگر کیبن بغیر کسی اجازت کے 07 دن سے زیادہ بند رہتا ہے تو یہ تصور کیا جائے گا کہ کیبن مستقل طور پر بند ہے ایسی صورت میںکیبن کی الاٹمنٹ منسوخ کر کے دوبارہ نیلام کیا جائے گا جبکہ جمع شدہ سیکورٹی ضبط کی جائے گی۔ 3 3 ۔ کیبن کا الاٹی یا اس کے قانونی ورثاءکاروبار کے دوران اصل قومی شناختی کارڈ کی رکھنے کے پابند رہیں گے۔ جو کسی بھی وقت مجاز اتھارٹی کیطرف سے چیک کیا جاسکے گا اور مطالبے پر فراہم کرنا ہوگا۔ 34 ۔ کیبن کا الاٹی TMA کی جانب سے جاری شدہ الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا پابند رہے گا اور مطالبہ پر فراہم کرنے کا پابند رہے گا۔ اور کسی بھی مجاز اتھارٹی کی طرف سے چانچ پرتال اور تصدیق ہو سکے گی۔ 35 ۔ کیبن کا الاٹی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کے کاروبار کیوجہ سے پیدل چلنے افراد کا راستہ اور ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ پہلی خلاف ورزی کی صورت جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ دوسری بارخلاف ورزی پر کیبن کی الاٹمنٹ منسوخ کیجائے گی۔ 36 ۔ الاٹی حکومت کی طرف بند کردہ پلاسٹک شاپنگ بیگز استعمال نہیں کرے گا اور صرف ماحول دوست (تحلیل شدہ) شاپنگ بیگز استعمال کرنے کا پابند رہے گا۔ 37 ۔ ضلعی / تحصیل میونسپل انتظامیہ کوہاٹ کو اختیار حاصل ہو گا کہ وہ کسی بھی وقت سیکورٹی خدشات کے پیش نظر، قدرتی آفت کے پیش نظر یا کوئیبھی ایسا معاملہ جس سے عوامی مفاد وابستہ ہو، کی خاطر سستا بازار میں کاروباری سرگرمیاں معطل کردے یا ختم کر دے، جس پر الاٹی کو کوئیاعتراض نہ ہوگا۔ 38 ۔ ہر کیبن الاٹی پر لازم ہو گا کہ وہ الاٹ شدہ کیبن میں مناسب سائز کا کوڑا دان کا استعمال کرے جس میں تلف شدہ اشیائ، گند وغیرہ ڈالنے کا پابند ہو گا۔ اور اسی گند وغیرہ کو TMA کوہاٹ کی جانب سے سستا بازار میں مخصوص کردہ ڈمپنگ پوائینٹ پر ڈالنے کا پابند ہو گا۔ 39 ۔ کسی بھی متعدی/ وبائی مرض میں مبتلا شخص/ فرد کو سستا بازار میں کاروبار کی اجازت نہیں ہو گی ۔ 40 ۔ ٹی۔ایم۔اے کو ہاٹ کو اختیار حاصل ہو گا کہ وہ کیبن الاٹی کے ذمے کوئی بھی بقایاجات، جرمانہ وغیرہ اس کی جمع شدہ سیکورٹی سے وصول کرے۔ 41۔ ٹی ۔ایم۔او TMA کو ہا ٹ کو اختیار ہو گا کہ وہ TMAکوہاٹ کے بہتر مفاد میں جب بھی ضروری اور مناسب سمجھے ا لاٹمنٹ کے لیئے مزید اور اضافی شرائطو ضوابط لاگو کرے۔ 42۔ مز ید معلو ما ت کیلئے دفتر ی اوقا ت کا ر میں را بطہ کیا جا سکتا ہے ۔