30 FF

Makan Bagh Mingora Starting Bid 450000
Days:Hr:Min:Sec
Max Premium Bid Recieved 450000 / Pkr
Print Bidders
Bidder Name Bid Amount Date Time

Type Title Image/Document
News Paper
Publish Date 08-10-2023
Start Date 13-11-2023 03:51:35 PM
End Date 15-11-2023 11:59:59 PM
Duration 10 Year(s)
Advertisment Image

چیدہ چیدہ شرائط،ضوابط ٹی ایم اے کمرشل پلازہ مینگورہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (بابوزئی ) مینگورہ سوات صوبائی حکومت خیبر پختون خواہ کی منطوری سے بمقام سیدو روڈ مکان باغ میں تعمیر کردہ ٹی ایم اے کمرشل پلازہ میں دکان نمبر __________________فلور زیل شرائط پر مقرر شدہ کرایہ کی تحت نیلام کیا جاتا ہے ۔نیلامی میں زیادہ ایڈوانس/پریمیم دینے والے فرد/بولی دہندہ کو کامیاب بولی دہندہ تصور کیاجائیگا۔ 1- بولی میں حصہ لینے والے خواہش مند افراد دفتر ٹی ایم اے سے فارم حاصل کرکے اس میں اپنا مکمل کوائف درج کرکے ہمراہ زربیعانہ مبلغ ایک لاکھ روپے (-/100000Rs.) بصور ت بنک ڈرافٹ کال ڈیپازٹ بمعہ شناختی کارڈ کاپی بنام تحصیل میونسپل آفیسر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (بابوزئی) مینگورہ سوات جمع کریگا جو کہ ناکام بولی دہندہ کو اختتام بولی واپس کیا جائیگا۔ 2- ٹی ایم اے بابوزئی(مینگورہ) کی طرف سے ایڈوانس مبلغ روپے Rs.سے بولی کا اغاز کیا جائیگا۔اور زیادہ ایڈوانس /پریمیم کو بولی دینے والی فرد/بولی دہندہ پیشکش منظوری کیلئے قبول کیا جائیگا،زیادہ بولی منظور ہونے کی صورت میں کامیاب بولی دہندہ ایڈوانس/پریمیم کی کل رقم معیاد سات یوم کے اندر اندر جمع کرنےکا پابند ہوگا،اور تحریری معاہدہ عمل میں لایا جائیگا- ناکامی کیصورت میں میں زریعبانہ بحق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (بابوزئی) مینگورہ ضبط کیا جائیگا۔ 3- دکان کے لیے مقرر شدہ ماہوار کرایہ مبلغ فی مربع فٹ ہوگی۔ماہانہ کرایہ ہر ماہ کی پانچ تاریخ تک بطور ایڈوانس جمع کرنا لازمی ہوگا۔مسلسل تین ماہ عدم ادائیگی کیصورت میں ٹی ایم اے کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ معاہدہ منسوخ کرکے دکان خالی کریں۔اس سلسلے میں کرایہ دار کا کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔ 4- پہلی بار کرایہ کی معیاد دس سال ہوگی اور کرایہ باقاعدہ بولی کی منظوری/دکان کی حوالگی سے شروع ہوگا بعد از اختتام معاہدہ اگر کرایہ دار ٹی ایم اے کی شرائط سے متفق ہو تو مذید معاہدہ عمل میں لایا جائیگا۔ 5- ایڈوانس/پریمیم ناقابل واپسی ہوگی البتہ ٹی ایم اے کو دکان کی ضرورت بدوران معاہدہ پیش ایا تو خالی کرنے کیصورت میں ایڈوانس /پریمیم واپس کی جائیگی۔ 6- کامیاب بولی دہندہ کو اس وقت تک دکان کا چارج نہیں دیا جائیگا جب تک بولی کی باقاعدہ حتمی منظوری نہ ہوں تمام قانونی لوازمات و تقاضے پورے ہونے کے بعد دکان کرایہ دار کے حوالہ کیا جائے گی۔اور کامیاب بولی دہندہ اس کا پابند ہوگا اور کسی قسم کا اعتراض نہیں کریگا۔ 7- کامیاب بولی دہندہ /کرایہ دار کا بالائی /چھت کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق نہ ہوگا۔ 8- دکان مذکورہ میں کامیاب بولی دہندہ /کرایہ دار خود کا روبار کریگا کسی دوسرے شخص پر فروخت کرنےیا کسی کو کرایہ پر دینے کی اجازت نہ ہوگی البتہ منتقلی کیصورت میں ایک لاکھ روپے ناقابل واپسی بطور منتقلی فیس ٹی ایم اے کو جمع کی جا ئے گی۔اور بولی دہندہ جمع شدہ ایڈوانس /پریمیم رقم کی واپسی کا تقاضا نہیں کریگااور دکان کو قانونی طریقہ کار کے مطابق دوسرے شخص کو منتقل کیا جایئگا۔بصورت دیگر دکان کا الاٹمینٹ منسوخ کی جائیگی اگر بولی دہندہ خود وقت مقررہ سے پہلے دکان چھوڑتا ہے یا دکان چلانے میں دلچسپی نہ رکھتا ہو تو ایسی صورت میں بولی دہندہ کے جملہ جمع کردہ رقومات بحق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن(بابوزئی)مینگورہ سوات ضبط کرکے معاہدہ منسوخ کیا جائیگا اور قانونی طریقہ کار کے مطابق دکان دوبارہ نیلام کیا جائے گی۔ 9- بولی دہندہ /کرایہ دار تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (بابوزئی)مینگورہ سوات کی اجازت کے بغیر دکان میں کسی قسم کے ردبدل کرنے کا مجاز نہ ہوگا۔ 10- کامیاب بولی دہندہ/کرایہ دار تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن(بابوزئی)مینگورہ سوات کو دومعزز،معتبر ،صاحب جائیداد،مقامی اشخاص کی ضمانت دے گا۔ 11- قدرتی آفات ہڑتال اور دیگر اور کسی بھی صورت میں کرایہ دار کسی قسم کی رعایت کا مستحق نہ ہوگا۔ 12- دکان کے مقرر شدہ کرایہ میں کسی کا رد بدل نہ ہوگا اور کرایہ میں قانونی طریقہ کی مطابق ہر تین سال بعد 25% یا لوکل مارکیٹ ریٹ کے حساب سے اضافہ کیا جائیگا۔ اگر بہ دوران معاہدہ صوبائی/حکومت کی طرف سے کرایہ میں مذید اضافہ یا کرایہ کی متعلق دیگر احکامات جاری ہونے کی صورت میں کرایہ دار اس کا پابند ہوگا۔ 13- کرایہ دار حکومت کے وضع کردہ پالیسی کے تحت انکم ٹیکس و دیگر ٹیکس ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ 14- اگر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن(بابوزئی) مینگورہ سوات کو بہ دوران معاہدہ سرکاری ضرورت کی پیش نظر دکان خالی کرنے کا اختیار ہوگا۔اور باقاعدہ کرایہ دار کو عرصہ ایک ماہ قبل بذریعہ تحریری نوٹس مطلع کیا جائیگاْ۔اس سلسلےمیں کرایہ دار ہدایت کا پابند ہوگا اور کسی قسم کا اعتراض نہیں کریگا۔ 15- حکومت/صوبائی/تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن(بابوزئی)سوات جب چاہے دکان واپس لے سکتا ہے۔ 16- اگر فریقین کے درمیان کسی وجہ سے تنازعہ پیدا ہو جائے تو ایسی صورت میں ریجنل میونسپل افیسر ملاکنڈ ڈیوژن کا ثالثی فیصلہ حتمی ہوگا اور اس دوران کرایہ دار باقاعدہ ماہانہ کرایہ تاریخ مقرر پر داخل فنڈ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (بابوزئی)سوات کریگا۔ 17- بولی دہندہ /کرایہ دار دکان اور اردگرد صفائی کا بندو بست خود کریگا صفائی نہ رکھنے کیصورت میں معقول جرمانہ کیا جائیگا۔ 18- بولی دہندہ/کرایہ دار دکان کی سیکورٹی اور چوکیداری کی انتظامات اپنے خرچ پرکریگا۔ 19- بجلی میٹر،بجلی بلز،ٹیلی فون بلز،واٹر فیس اور دیگر اخراجات کا بذمہ کرایہ دار ہوگا۔ 20- کرایہ دار کو حدودات دکان، پلازہ کے حدود میں کسی قسم کے غیر قانونی ،غیر اخلاقی،غیر شرعی کا روبار چلانے کے ہر گز اجازت نہیں ہوگی۔ 21- کرایہ دار کو حدودات دکان،پلازہ میں کسی قسم کے ہیتھ ریڑی،کینٹین،کیبین،شوکیس،چھپر،سائن بورڈ وغیرہ لگانے کی اجازت نہ ہوگی۔ 22- پلازہ کے تمام انتظامی اختیارات تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (بابوزئی)مینگورہ کے پاس ہونگے جس میں کرایہ دار کا کوئی عمل دخل نہ ہو گا۔ 23- پلازہ/دکان میں اتشی سامان،مضرصحت کاروبار،گیس سلنڈر،ویلڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ 24- دکان میں کاروبار کمرشل/شاپنگ کے بنیاد پر کی جائینگے یعنی ریڈمیڈ گارمنٹس،جیولری،ڈیکوریشن،جنرل سٹور،کلاتھ،شوز سٹور،فاسٹ فوڈ، فرنچائیز اور ہوٹل ریسٹورنٹ اس سے متعلق کاروبار کو تر جیح دی جائیگی۔ 25- کرایہ دار دکان میں کاروبار شروع کرنے سے پہلے باقاعدہ کاروبار کی نوعیت سے ٹی ایم اے کو تحریری طور پر اگاہ کریگا۔اور ٹی ایم اے سے اجازت لے گا۔ 26- دوران کرایہ دار وفات پا جانے کی صورت میں دکان مذکورہ ٹی ایم اے کو حاصل ہوگی-اوردوبارہ نیلامی ہوگی-کرایہ دار کے شرعی وارثان کا حقوق دکان میں نہیں ہوگی۔ 27- دکان کی ارائش وزیبائش کرنا دیوار،شٹر لگانا کرایہ دار خود کرنے کا پابند ہوگا۔ 28- کرایہ دار اپنے ذاتی ملازمین کی جملہ کوائف ٹی ایم اے کو فراہم کرنے کا پابند ہوگا جو کہ پولیس سے تصدیق شدہ ہو۔ 29- معاہدہ کے اختتام کے وقت بولی دہندہ/کرایہ دار دکان صحیح حالت میں حوالہ کریگا۔بہ دوران معاہدہ کسی کی قسم خرابی ،حادثہ کیصورت میں بولی دہندہ/کرایہ دار اپنے خرچ پر مرمت کریگا۔ 30- تعمیر /مرمت یا دیگر کسی صورت میں پلازہ /دکان کو بند کرنا پڑے تو کرایہ دار کسی قسم کا اعتراض نہیں کریگا- 31- بولی دہندہ/ کرایہ دار حکومت/صوبائی حکومت،تحصیل میونسپل ایڈمسٹریشن(بابوزئی)مینگورہ کے احکامات ،ہدایت کا پابند ہوگا۔ 32- پلازہ یا دکان کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے جو بھی ہدایت موصول ہو تو بولی دہندہ/کامیاب بولی دہندہ اسکا پابند ہوگا۔ 33- بولی دہندہ/کامیاب بولی دہندہ محکمہ فوڈ۔لیبر اور دوسرے اداروں کی قوانین کا پابند ہوگا۔ 34- بولی دہندہ/کامیاب بولی دہندہ پلازہ ،دکان،دکانات کے متعلق تمام شرائط کا پابند ہوگا۔ 35- زیر دستخطی/مجاز اتھارٹی کو حق حاصل ہےکہ وہ معقول وجوہات کی بناپر کوئی بھی بولی مسترد کر دے۔ 36- درجہ بالا شرائط میں کسی بھی شرط کے خلاف ورزی کیصورت میں بولی دہندہ کے ایڈوانس رقومات بحق تھصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن(بابوزئی)سوات ضبط کرکے بولی منسوخ کیا جائیگا اوردکان دوبارہ نیلام کیا جائیگا۔اور بولی دہندہ قسم کی چارہ جوئی کا حقدار نہ ہوگا۔