Al-Khayyam Hotel

Upper Storey Gol Mandi Fruit Market Abbottabadad Starting Bid 221000
Days:Hr:Min:Sec
Max Premium Bid Recieved 221000 / Pkr
Print Bidders
Bidder Name Bid Amount Date Time
SARDAR MUHAMMAD USAMAN 221000 02-07-2023 11:55:18 PM

Type Title Image/Document
News Paper Daily Aaj
Publish Date 06-06-2023
Start Date 26-06-2023 08:00:00 AM
End Date 02-07-2023 11:59:59 PM
Duration 2 Year(s)
Advertisment Image

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد اپنے ملکیتی الخیام ہوٹل کو جہاں ہے جیسے ہے کی بنیاد پر عرصہ02سال کے لیے کرایہ پر نیلام عام کرنا چاہتی ہے نیلام عام کیلئے درجہ ذیل شرائط کی پابندی لازم ہوگی۔ TMAایبٹ آباد کے مقروض اشخاص کے علاوہ ہر وہ شخص بولی میں حصہ لینے کا اہل ہو گا جو بولی سے قبل مقررہ کردہ زربیعانہ /تقد رقم کی صورت میں ہمراہ نقل شناختی کارڈ جمع کرے گا زربیعانہ کی رقم اختتام میعاد کرایہ داری TMAایبٹ آباد کے پاس بطور سیکورٹی قابل واپسی جمع رہے گی۔ زربیعانہ کی رقم ماسوائے کامیاب بولی دہندہ کے علاوہ دیگر تمام بولی دہندہ گان کو واپس کر دی جائے گی کامیاب بولی دہندہ TMAکی منظوری پر15یوم کے اندر اندر کل زرنیلام کا20%زرپیشگی ادا کرے گا اور باقاعدہ تحت شرائط اپنے خرچ پر معائدہ تحریر کر کے دینے کا پابند ہو گا20%زرپیشگی اور ایگریمنٹ تحریر کرنے پر ہوٹل کا قبضہ کامیاب بولی دہندہ کو دیا جائے گا۔ کامیاب بولی دہندہ TMAکی منظوری کے بعد TMAکی جانب سے نوٹس کے اجراء کے 15یوم کے اندر اندر مطلوبہ رقم جمع کرنے اور ایگریمنٹ کرنے میں ناکام رہا تو جمع شدہ رقم زربیعانہ بحقTMAضبط ہو گی اور کوئی عذر واعتراض قابل وقبول نہ ہو گا۔ کامیاب بولی دہندہ کل زرنیلام 09مساوی اقساط میں ادا کرے گا اور پہلی قسط وصول قبضہ کے ایک ماہ کے اندر اندر جمع کرنی ہو گی اور دوسری قسط 06ماہ بعد ادا کرنا ہو گی اور اسی طرح دیگر اقساط بھی ہر 06ماہ بعد ادا کرنا ہو گی۔ زرپیشگی 20%کی رقم کل زرنیلام سے منہا نہیں ہو گی یہ رقم TMAکے پاس بطور سیکورٹی ناقابل مجرائی جمع رہے گی اور یہ رقم آخری اقساط میں مجرا کر دی جائیگی اگر کامیاب بولی دہندہ کسی ششمائی کا کرایہ بروقت ادا کرنے میں ناکام رہا تو کرایہ کی رقم زرپیشگی جمع شدہ رقم سے مجراء کر دی جائیگی اور کامیاب بولی دہندہ 20%کی رقم کو اندر ایک ماہ پوراکرنے کا پابند ہو گا اگر ایک ماہ کے اندر اندر رقم پوری نہ کی گئی تو TMAکامیاب بولی دہندہ کا باقیدار قرار دیتے ہوئے معائدہ منسوخ کرے گی اور جمع شدہ رقم زربیعانہ /پیشگی بحقTMAضبط کی جائے گی اور دوبارہ نیلامی کی جائے گی اور کسی قسم کا کوئی عذر اعتراض قابل وقبول نہ ہو گا۔ کامیاب بولی دہندہ بل بجلی،پانی،گیس وغیرہ خود ادا کرے گا TMAکسی قسم کی مجرائی /ادائیگی کی ذمہ دار نہ ہو گی کامیاب بولی دہندہ میعاد کرایہ داری کے اختتام پر متعلقہ محکموں سے ادائیگی کا سرٹیفیکیٹ پیش کرے گا اور کسی قسم کا بقایا جات نہ ہونے کی صورت میں زربیعانہ کی رقم واپس کر دی جائے گی اگر کسی قسم کا بقایاجات ہوئے تو جمع شدہ سیکورٹی سے یہ رقم مجراء کر کے بقایا رقم کامیاب بولی دہندہ کو واپس ہو گی۔اگر بقایاجات کی رقم سیکورٹی کی رقم سے زیادہ ہوئی کامیاب بولی دہندہ اسکی ادائیگی کا پابند ہو گا عدم ادائیگی پر TMAایبٹ آباد بذریعہ عدالت تحت Land Revenue Actوصولی کر ے گی فریقین کے درمیان کسی تنازعہ کی صورت میں جناب TMOصاحب یا ان کا مقرر کردہ نمائندہ بطور ثالث ہونگے جس کا فیصلہ حتمی ہو گا اور اسے کسی عدالت میں Challangeنہیں کیا جائے گا۔ کامیاب بولی دہندہ کو عمارت اصل حالت میں واپس کرنا ہو گی اور عمارت کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا یا جائے گا اگر ایسا کیا گیا تو اس کا تاوان کامیاب بولی دہندہ سے وصول ہو گا سیکورٹی کی رقم سے اس قسم کی رقم وصول کی جائے گی۔ کامیاب بولی دہندہ بلڈنگ میں کسی قسم کا ردوبدل ہرگز نہ کرے گا اگر کسی قسم کی ردوبدل کی ضرورت پڑی تو اس کی باقاعدہ اجازت حاصل کرے گا اور کسی قسم کا خطرناک اور ممنوعہ کاروبار ہرگز نہ کرے گا۔ دوران میعاد بلڈنگ ہوٹل دوسرے شخص پر ہرگز Subletنہ کرے گا اور نہ ہی اضافی کرایہ پر دے گا۔ بعد گرزنے میعاد تین سال کامیاب بولی دہندہ اپنا سامان اُٹھا کر کے جائے گا اور قبضہ TMAکر ے گا اورTMAاسے تحت قانون مزید عرصہ کے لیے نیلام عام کر ے گا۔ کرایہ کی رقم پر ہر سال 10%اضافہ کیا جائے گا اور یہ اضافہ آخری ادائیگی کی کل رقم پر ادا کرنا ہو گا۔ ہوٹل کے متعلق دیگر ٹیکس ہائے ہر قسم کامیاب بولی دہندہ خود ادا کرے گا۔ کامیاب بولی دہندہ اپنے خر چ پر ہر سال معائدہ کی تجدید کرنے کا پابند ہو گا۔ ہوٹل کا اجارہ تین 02سال کے لیے ہو گا۔ جملہ شرائط اور وقتاً فوقتاً جاری کردہ ہدایات،شرائط،قواعد وضوابط کی پابندی کامیاب بولی دہندہ پر لازم ہو گی کسی ایک شرط کی خلاف ورزی یا کرایہ بروقت ادا نہ کرنے کی صورت میں TMAمعائدہ منسوخ کرنے اور کرایہ دار کامیاب بولی دہندہ کو بے دخل کرنے کی مجاز ہو گی اورTMAکے کسی فیصلہ کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جائے گا۔